اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں، ہم اس کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہماری جانتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان میں کسی کو مجبور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے نہ ہی وہ کوئی اتنی بڑی سیاسی قوت ہیں۔
جمہوریت کو ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا،صدر مملکت
ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر کوئی شخص اندر سے بدنیت ہو اور وہ چاہتا ہو کہ میں کوئی بحران پیدا کروں تو اس کی کسی دھمکی کو بنیاد بنا کر پر کو پرندہ بنانا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔
بیان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں عدلیہ، فوج اور جنرلز سمیت اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ہمیں بعض واقعات سے خوشبو آنے لگ جاتی ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ بعض لوگ ایسی خوشبو پر خاموش ہوجاتے ہیں، ہم ذرا بول لیتے ہیں۔ ہمیں اس خوشبو کا احساس بلا وجہ نہیں ہوتا۔ اگر ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو ملک میں کوئی بحران نہیں ہے۔
ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے، ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ pic.twitter.com/8mP50pVviv
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) July 23, 2022
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیے ایک چٹکی بھی نہیں ہے۔ اور ہم انہیں چٹکی برابر بھی نہیں سمجھتے لیکن اسے بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے۔ ہم اس کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے۔ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔