لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو موٹر وے واقعے سے متعلق متنازعہ بیان پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنماء کا کہنا تھا کہ صرف اپنی نااہلی چھپانے کے لئے اس واقعے کا شکار ہونے والی خاتون کو مورد الزام ٹھہرانے والے سی سی پی او کو برخاست کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور نے موٹر وے پر زیادتی کے واقعہ کیلئے متاثرہ خاتون کو مورد الزام ٹھہرایا تھا جس پر پاکستان بھر میں لوگوں کی جانب سے عمر شیخ پر تنقید کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور موٹروے پر زیادتی، خاتون کی حالت دیکھنے والے بھی رو پڑے