موٹروے پولیس کی ایمانداری کی ایک اور مثال، نوٹوں سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹروے پولیس کی ایمانداری کی ایک اور مثال، نوٹوں سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کردیا
موٹروے پولیس کی ایمانداری کی ایک اور مثال، نوٹوں سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کردیا

موٹروے پولیس نے ایماندار کی ایک بڑی مثال قائم کردی، نوٹوں سے بھرا بیگ کچھ ہی دیر میں اس کے مالک کے حوالے کردیا۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے فیصل آباد جارہی تھی سفر کے دوران بس موٹر وے سروس ایریا میں رکی جہاں مسافر محمد ارشد پیسوں سے بھرا بیگ بس میں چھوڑ کر واش روم چلا گیا۔

محمد ارشد نے واپس آ کر دیکھا تو بس مسافر پورے کیے بغیر اور اسے لیے بغیر  ہی روانہ ہو چکی تھی۔ مسافر نے پریشانی کی حالت میں فوری طور پر موٹروے پولیس کو آگاہ کیا۔

تمام تر صورتحال کے بعد موٹروے پولیس نے فوری طور پر جا کر بس کو سیال موڑ کے قریب روکا، اس کی تلاشی لی اور 25 لاکھ  روپے کی رقم والا بیگ برآمد کر لیا۔

موٹروے پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا۔ فوری طور پر قانونی کاروائی کرنے پر بیگ کا مالک موٹروے پولیس کا بے حد مشکور نظر آیا۔

Related Posts