موٹروے پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹروے پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
موٹروے پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور: موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان منشیات بھلوال سے پنڈی بھٹیاں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے کوٹ مومن کے قریب ایک مشکوک  شہزور  LWC 3854 کو چیک کرنے کے غرض سے رکنے کا اشارہ کیا  گیا۔ لیکن پک اپ ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے موقع سے بھگا دی۔ جس پر اس کا پیچھا کیا گیا۔

پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ملزمان جن میں ڈرائیور کاشف نوید سکنہ سرگودھا اور ممتاز سکنہ سرگودھا شامل تھے، گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جسے موٹروے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 4 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 4  کلو افیون برآمد ہوئی جسے  ملزمان بھلوال سے پنڈی بھٹیاں اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان بمع گاڑی اور منشیات کوٹ مومن پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہلا ٹی 20 میچ:پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف

Related Posts