لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے دھند کے باعث بدستور بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور سے شیخوپورہ تک شاہراہ دھند کے باعث بدستور بند ہے۔موٹر وے پولیس
لاہور سے شیخوپورہ تک شاہراہ دھند کے باعث بدستور بند ہے۔موٹر وے پولیس

اسلام آباد (سیّد یاسین ہاشمی): موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ تک شاہراہ کو دھند کے باعث بند کیا گیا، جو اب تک بند ہے تاہم برہان سے لے کر اسلام آباد تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث موٹر وے کھول دی گئی۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ دھند سے نمٹنے کے لیے گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس استعمال کی جائیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہریوں کو دھند میں سفر کرتے ہوئے رفتار کم رکھنی چاہئے تاکہ اچانک بریک لگانے کے باعث ہونے والے ممکنہ ایکسیڈنٹ سے بچا جاسکے جبکہ ہیڈ لائٹ کو لو بیم پر رکھنا چاہئے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کو سفر شروع کرنے سے قبل 130 کی ہیلپ لائن سے مدد لینی چاہئے جبکہ موبائل فون ایپ این ایچ ایم پی ہمسفر میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے تازہ ترین ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

موبائل فون ایپ کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دورانِ سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ ملک کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جبکہ اس سے قبل  سردی کے موسم میں درجۂ حرارت ناقابلِ یقین حد تک گر گیا جس سے شہروں میں سردی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

ملک کے گرم ترین علاقے سبی میں سات روز قبل  سردی کا ایک صدی پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ داتا کی نگری لاہور میں دسمبر سال بھر کا سرد ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شہروں میں سردی کے ریکارڈز ٹوٹنے لگے

Related Posts