ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج،متعدد مقامات پر موٹر وے بند، پروازیں منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج،متعدد مقامات پر موٹر وے بند، پروازیں منسوخ
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج،متعدد مقامات پر موٹر وے بند، پروازیں منسوخ

پاکستان کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، متعدد مقامات پر موٹر وے بند کردی گئی جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کی کئی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں، بالخصوص صوبہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں تاحال دھند چھائی ہوئی ہے۔ متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی بیشتر پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔

موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیا، ایم تھری لاہور سے سمندری اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

ایم 2موٹر وے اسلام آباد سے لاہور شدید دھند کے باعث بند ہے۔ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کے باعث بند ہے۔ 

ٹھوکر، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں میں قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 10 میٹر رہ گئی جبکہ گوجرانوالہ میں دھند کے باعث قبل ازیں پک اپ الٹنے سے 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلا ضرورت سفر سے اجتناب کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سردی اور دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافر اذیت میں مبتلا

Related Posts