اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند، موٹر وے بند کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند، موٹر وے بند کردی گئی
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند، موٹر وے بند کردی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹر وے کو مختلف مقامات پر حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں متعدد مقامات پر موٹر وے کو بند کردیا گیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ2NDMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDY0MyAtINmF2YjZudixINmI25Ig2b7YsSDYtNiv24zYryDYr9q+2YbYryDaqduSINio2KfYudirINit2K/ZkCDZhtqv2KfbgSDaqdmFINix24Eg2q/YptuM2Iwg2KfbjNmFIDE0INqp2Ygg2KjZhtivINqp2LHYr9uM2Kcg2q/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjEwMjEwMCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMS8xMS9mb2ctaW4tcGFraXN0YW4tMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF2YjZudixINmI25Ig2b7YsSDYtNiv24zYryDYr9q+2YbYryDaqduSINio2KfYudirINit2K/ZkCDZhtqv2KfbgSDaqdmFINix24Eg2q/YptuM2Iwg2KfbjNmFIDE0INqp2Ygg2KjZhtivINqp2LHYr9uM2Kcg2q/bjNinIiwic3VtbWFyeSI6ItmF2YjZudixINmI25Ig2b7YsSDYtNiv24zYryDYr9q+2YbYryDaqduSINio2KfYudirINit2K/ZkCDZhtqv2KfbgSDYp9mG2Krbgdin2KbbjCDaqdmFINix24Eg2q/YptuM2Iwg2YbbjNi02YbZhCDbgdin2KbbjCDZiNuM2LIg2KfbjNmG2ogg2YXZiNm52LEg2YjbkiDZvtmI2YTbjNizINqp2Kcg2qnbgdmG2Kcg24HbkiDaqduBINin24zZhSAxNNmF2YjZudixINmI25Ig2qnZiCDYqNmG2K8g2qnYsdiv24zYpyDar9uM2Kcg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

لاہور اسلام آباد موٹر وے، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک جبکہ فیصل آباد ملتان موٹر وے عبدالحکیم سے شیر شاہ انٹر چینج تک  ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

اسلام آباد پشاور موٹر وے برہان سے پشاور تک بند کردی گئی۔ قومی شاہراہ پر بھی کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہے۔ حکام نے ڈرائیونگ کے دوران شہریوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم رہ گئی، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ایم 14موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے۔

آج سے 2 روز قبل پولیس نے ایم 14موٹر وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا، سی پیک روٹ موٹر وے عیسیٰ خیل انٹرچینچ سے بند کردی گئی۔ موٹر وے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ ہے۔

Related Posts