موٹروے زیادتی،عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹروے زیادتی،عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا
موٹروے زیادتی،عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا

لاہور:لاہورسیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا ہے لیکن اس بار بھی ملزم نہ پکڑاجاسکا۔ملزم عابد ملہی اپنی سالی سے ملنے کیلئے ننکانہ صاحب آیا تھا۔

جہاں خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی لیکن عابد ملہی پولیس اہلکاروں کودیکھنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس جو نہی پہنچی تو عابد قبرستان کے راستے فرار ہو ا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا س سے پہلے بھی پولیس اور عابد ملہی کا چار مرتبہ آمنا سامنا ہو چکاہے۔مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی وہ پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں انصاف کا قتل، بابری مسجد انہدام کیس کے 32 ملزمان بری

Related Posts