لاہور میں لفٹ دینے کا بہانہ، موٹرسائیکل سوار نے 12 سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

لاہور کے مصروف علاقے شاہدرہ میں 12 سالہ محمد گھر سے خریداری کے لیے باہر نکلا تو مبینہ طور پر ایک موٹرسائیکل سوار نے اسے لفٹ دینے کا بہانہ کر کے اغوا کرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور موٹرسائیکل پر دو افراد اور ایک لڑکا نظر آرہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکے کی بازیابی کے لیے فوری طور پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

پولیس نے شہری کی شکایت پر فوری مقدمہ درج کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں موبائل ٹاورز کے ڈیٹا اور کیمرے مدد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ 12 سالہ لڑکے کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے۔

پولیس حکام نے والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ بچوں کو تنہا باہر بھیجنے سے پہلے پوری نگہداشت کریں جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک واقعے کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

یہ واقعہ والدین اور حکام دونوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ بچوں کی حفاظت میں گھریلو تعاون کے ساتھ سماجی بیداری بھی ضروری ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ جلد از جلد اغوا کا شکار لڑکا بحفاظت اپنے گھر واپس آجائے۔

Related Posts