کراچی، گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی 100 وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی 100 وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار
کراچی، گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی 100 وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

کراچی کے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث گینگ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں منیر بنگالی، بابر علی، حسن عرف بوائے اور مظفر چانڈیو شامل ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

ملزمان سے گلستانِ جوہر اور گلبرگ کے علاقوں سے شہریوں سے چھینی گئی موٹر سائیکلز برآمد کر لی گئیں۔ چھینی ہوئی موٹر سائیکلز ملزمان کے دو ساتھی بلوچستان میں فروخت کردیتے تھے۔

ہر ملزم کو 5 سے 10 ہزار روپے فی موٹر سائیکل حصہ دیا جاتا تھا۔ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ماضی میں ملزمان کے اس گروہ کی موٹر سائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل بھی ہوچکی ہے۔

پولیس ملزمان کے 3 دیگر مفرور ساتھیوں کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف تمام دستیاب ثبوتوں اور گواہوں کی مدد سے تفتیش مکمل کرکے معزز عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ 

قبل ازیں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستان جوہر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سید محمد منصور عرف لمبا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سید محمد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، پولیس یونیفارم اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا کارندہ گرفتار

Related Posts