کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران ماؤں کا دن اپنی بیٹی حورین کے ساتھ منایا اور اس دن تمام ماؤں کیلئے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مہر پوش اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
عائزہ خان نے لکھا کہ آپ جو بھی کرتے ہیں ، ہر دن کے لئے آپ کا شکریہ! تمام خوبصورت ماؤں کو ماؤں کا دن مبارک ہو۔
عائزہ خان کورونا وائرس کی وباء کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ماؤں کا عالمی دن اور بے سہارا خواتین کی مدد کی ضرورت