تین بچوں کی ماں نے میٹرک میں ٹاپ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین بچوں کی ماہ سبرینہ خالق نے دسویں جماعت کے پرائیویٹ بورڈ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سبرینہ نے 500 میں سے 467 نمبر لیکر 93.4 فیصد سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ریاضی، اردو، سائنس اور سوشل سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈیا میں یونیورسٹی طالبات کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل

سبرینہ نے 2012 میں 9 ویں جماعت پاس کی، جس کے بعد اگلے سال اس کی شادی ہو گئی اور وہ گھر کے کاموں میں مصروف رہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے پڑھائی کے لیے وقت نکالنا واقعی مشکل تھا، لیکن میں اپنی دو بڑی بیٹیوں کے اسکول جانے کے بعد پڑھائی کرتی تھی اور دن میں کچھ گھنٹے مطالعہ کرتی تھی اور مشکل سوالات کے لئے میں شام کے وقت ان کو سمجھنے کے لئے یوٹیوب کا استعمال کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تین نابالغ بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی پڑھائی دوبارہ شروع کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا، وہ دن گئے جب خواتین شادی کے بعد اپنی پڑھائی چھوڑ دیتی تھیں۔

سبرینہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، انکی بڑی بیٹی کی عمر 8 سال ہے جو کلاس 2 کی طالبہ ہے۔

Related Posts