عمران عباس کی والدہ کا انتقال، ساتھی فنکاروں کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران عباس کی والدہ کا انتقال، ساتھی فنکاروں کا اظہارِ افسوس
عمران عباس کی والدہ کا انتقال، ساتھی فنکاروں کا اظہارِ افسوس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ماڈل اور ڈرامہ سیریل تھوڑا سا حق سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عمران عباس کی والدہ انتقال کر گئیں جس پر ساتھی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار عمران عباس نے اپنی والدہ کا پاؤں چومتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو والدہ کے انتقال سے آگاہ کیا۔ ماضی میں یہ تصویر ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر کھینچی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا بھر میں فن کا مظاہرہ کرنیوالے معروف ڈھولچی پپو سائیں انتقال کر گئے

زندگی گلزار کی فنکار جوڑی فواد خان اور صنم سعید ویب سیریز کیلئے یکجا

ایک طرف عمران عباس کے مداحوں کو بھی ان کی والدہ کے انتقال کی خبر پر بے حد افسوس ہوا تو دوسری جانب معروف شوبز شخصیات نے بھی جواں سال فنکار کے غم کے موقعے پر ان کا غم بانٹتے ہوئے تعزیتی پیغامات ارسال کیے۔

متعدد شوبز شخصیات نے عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر ان کی مغفرت، جنت میں اعلیٰ درجات اور معروف اداکار اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ ان کی بہترین دوست صنم جنت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران عباس کو صبر عطا فرمائے۔

صنم جنگ نے دعا کی کہ ان کی والدہ کو اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام دے۔ مشال خان نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ عمران عباس کی والدہ کو جنت میں بلند مقام سے نوازے۔ سجل علی نے بھی یہی دعا کرتے ہوئے عمران عباس کو مضبوط رہنے کی تلقین کی۔

دیگر فنکاروں نے بھی عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر انہیں تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں جن میں مشال خان، نادیہ حسین، صنم جنگ، سنیتا مارشل، شگفتہ اعجاز اور سیمی راحیل شامل ہیں۔ بھارتی فیشن ڈیزائنر پرنیا قریشی نے بھی تعزیت کی۔ 

Related Posts