پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کی والدہ کا انتقال ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما بابر اعوان کی والدہ کا انتقال ہوگیا
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما بابر اعوان کی والدہ کا انتقال ہوگیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے قانون بابر اعوان کی والدہ بیگم  زیب النساء ملک کا انتقال ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ماہرِ قانون بابر اعوان نے اپنی والدہ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ بیگم زیب النساء ملک وفات پا گئی ہیں۔

والدہ کی نمازِ جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے سینئر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ میری والدہ کی نمازِ جنازہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔

نمازِ جنازہ کے مقام کی تفصیلات بتاتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ میری والدہ بیگم زیب النساء ملک کی نمازِ جنازہ زیلدار ہاؤس میں دوپہر 4 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جو تحصیل کہوٹہ کے ہوتھلا نامی گاؤں میں واقع ہے۔ 

Related Posts