رحیم یار خان کی رہائشی 6 بچوں کی ماں غربت سے تنگ، امداد کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رحیم یار خان کی رہائشی 6 بچوں کی ماں غربت سے تنگ، امداد کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
رحیم یار خان کی رہائشی 6 بچوں کی ماں غربت سے تنگ، امداد کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

رحیم یار خان کی رہائشی 6 بچوں کی ماں غربت سے تنگ آ کر حکمرانوں سے امداد کی فریاد لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی اقراء بی بی اپنے چھوٹے چھوٹے 6 بچوں کے ساتھ مدد کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی ہیں۔رحیم یار خان میں بھی اقراء بی بی کا کوئی گھر نہیں، نہ ہی کمائی کا کوئی ذریعہ ہے۔اِس حوالے سے ایم ایم نیوز نے اقراء بی بی سے خصوصی گفتگو کی۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کے دوران اقراء بی بی نے بتایا کہ میرا خاوند بیمار ہے اور پہلے رحیم یارخان میں ایک اسکول میں چوکیدار تھا۔ ہم لوگ رحیم یار خان میں کرائے کے گھر میں رہتے تھے تھے اور میرے خاوند کو 8 ہزار روپے ماہوار تنخواہ ملتی تھی جس سے بڑی مشکل سے گزارا ہو رہا تھا۔

دورانِ گفتگو اقراء بی بی  نے کہا کہ جب میرے میاں کی نوکری ختم ہوگئی تو حالات مزید خراب ہوتے گئے۔ہم لوگ جیسے تیسے کر کے رحیم یار خان سے اسلام آباد پہنچے ہیں کہ شاید حکومتی خیراتی ادارے  یا مخیرحضرات ہماری مدد کریں لیکن ابھی تک کسی نے ہماری مدد نہیں کی۔

اسلام آباد میں زندگی کے معمولات بیان کرتے ہوئے اقراء بی بی نے کہا کہ ہم لوگ فٹ پاتھ پر سوتے ہیں۔کھلے آسمان تلے بارش میں بھیگ جاتے ہیں، سردی کا موسم بھی آنے والا ہے۔ ہمارے پاس گرم بستر اور کپڑے نہیں، جبکہ رہائش کیلئے بھی کوئی مناسب جگہ دستیاب نہیں۔

اپنی مالی حالت کے بارے میں اقراء بی بی نے کہا کہ میرے بچے اکثر صبح سے شام تک بھوکے رہتے ہیں۔اگر کوئی کھانا دے جائے تو کھا لیتے ہیں ورنہ بھوکے ہی رہتے ہیں۔میرے چھ بچوں میں سے 1 بیٹا اور 5 چھوٹی بیٹیاں شامل ہیں۔جس دن پیٹ بھر کھانا مل جائے، اسے ہم عید سمجھتے ہیں۔

موجودہ صورتحال پر اقراء بی بی نے کہا کہ کسی نے مجھے 1000 روپے خیرات میں دیے تو میں نے منڈی سے چند درجن کیلے اور ایک ڈبہ ماسک کا خرید کر سڑک کے کنارے بیٹھ کر فروخت کرنا شروع کیا ہے۔کیلے سارا دن گزار کر بھی بڑی مشکل سے بکتے ہیں اور کبھی نہیں بکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھیک نہیں مانگی۔ میری حکامِ بالا سے اپیل ہے کہ ہمیں رہنے کے لئے چھوٹا سا گھر مہیا کیا جائے اور کوئی بھی معمولی سی نوکری جیسے کہ اسکول میں نائب قاصد یا آیا کی نوکری دی جائے تاکہ ہم لوگ باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں۔ مخیر حضرات ہماری مدد ضرور کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اداکار شان کا تمام مافیاز کے خلاف وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا عزم

Related Posts