مظفر گڑھ میں سگی ماں نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی 2 سالہ معصوم بچی کا گلا کاٹ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے گشکوری میں پیش آیا، شوہر سے جھگڑا ہونے کے بعد ماں نے 2 سالہ معصوم بچی کو قتل کر ڈالا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے مطابق اس کے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی تھی، جس پر 2 سالہ بچی کے والد اور والدہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد شدید غصے کا شکار سگی ماں نے رات کے وقت بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا، بچی کی میت سنانواں ہسپتال منتقل کردی گئی۔
سنانواں تھانے کے ایس ایچ او عصمت عباس نے بچی کے قتل کی ملزمہ، ماں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب کے شہر خانیوال میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون روٹھ کر میکے جا بیٹھی اور گھر سے 1 بچی سمیت 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں 4 روز قبل پیش آنے والے اِس واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ فوزیہ بی بی نامی خاتون اپنے شوہر سے ہمشیرہ کی شادی میں جانے کیلئے اصرار کر رہی تھی جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔
مزید پڑھیں: میاں بیوی کا جھگڑا، گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد