خون سفید ہوگیا، ماں نے پانچ سالہ بیٹی کوپانی میں ڈبو کر قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خون سفید ہوگیا، ماں نے پانچ سالہ بیٹی کوپانی میں ڈبو کر قتل کردیا
خون سفید ہوگیا، ماں نے پانچ سالہ بیٹی کوپانی میں ڈبو کر قتل کردیا

راولپنڈی:اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور تھانہ کی حدود حاجی پورہ میں ماں نے اپنی سگی پانچ سالہ بیٹی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا ہے تفصیلات کے مطابق خان کالونی حاجی پورہ کی رہنے والی عورت صدف بی بی کا اپنے شوہر عثمان غنی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

میاں بیوی میں جھگڑے اور رنجش کی وجہ سے صدف بی بی نے اپنی پانچ سالہ بیٹی اریبہ کو پانی میں ڈبو کر قتل کر دیا،ذرائع کے مطابق صدف بی بی تین بچیوں کی والدہ ہے بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے میاں بیوی کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

رات کو تین بجے کے قریب صرف بی بی جو تین بچیوں کی والدہ ہے اس نے پانچ سال اریبہ اڑھائی سالہ مریم کو پانی کے بڑے ٹب میں ڈبو دیا جس سے اریبہ کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری بیٹی مریم کو اس کے والد نے شور کی آواز سن کر بچا لیا پولیس نے اریبہ کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو تحویل میں لے کر بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Related Posts