لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے کہاہے کہ ماں کا رشتہ ایک انمول رشتہ ہے جو سراپا محبت ہوتی ہے۔خالق کائنات نے انسان سے اپنے تعلق کو بھی ماں کے رشتے سے تعارف بخشا ہے جس سے اس کے مرتبہ کا اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماؤں کے قدموں تلے جنت ہے۔
شہباز شریف نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ ماں ایک سانجھے رشتہ کا نام ہے اور انسان کی جائے پناہ ہے،ہر ماں کو سلام کرتا ہوں، جس کی محبت، شفقت، وفا، قربانی اور خلوص سے ہی زندگی سانس لے رہی ہے۔ماں ہے تو سب کچھ ہے۔
میں تمام ماں کے ساتھ اپنی ماں کو بھی سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی دعائیں ہمیں ہر طوفان سے بچاتی ہیں۔ہم شہدا کی ماں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے لخت جگر مادر وطن اور قوم کی حرمت و عزت پر قربان ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ماں کے پیروں کے نیچے جنت رکھ کر پیغام دیا کہ ہم نے ماں کو راضی کر لیا تو رب راضی ہو جائے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ماں کے ادب، اس سے محبت، اور خدمت کی بہترین مثال ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار