کراچی میں بیٹے کی غلطی کے باعث ماں کی جان چلی گئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کراچی کے علاقے سعید آباد سیکٹر 12 اے کا رہائشی 24 سالہ نوجوان پستول سے کھیل رہا تھا کہ غلطی سے گولی چل گئی۔
پستول سے نکلنے والی گولی واجد نامی نوجوان کی ماں کے پیٹ میں جا لگی جس سے خاتون موقعے پر دم توڑ گئی۔ پستول واجد کے بھائی کا تھا۔
رانی نامی خاتون بیٹے کی غلطی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پستول واجد کے بڑے بھائی نادر کا تھا جو سیکیورٹی کمپنی ملازم ہے۔
پولیس نے واجد کو گرفتار کرکے پستول اور تین راؤنڈز برآمد کر لیے۔ سعید آباد تھانے میں قتلِ خطا اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل ملازم گل زر سیّد کے مبینہ قاتل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی کے تھانہ رتی امرال کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کامل سیّد کو گرفتار کر لیا۔ مقتول گل زر سیّد راولپنڈی ریلوے ورکشاپ روڈ پر واقع نجی ہوٹل کا ملازم تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں نجی ہوٹل ملازم کا قاتل زخمی حالت میں گرفتار