لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری اسکول کوارٹر کی چھت گر گئی، ماں اور بیٹا جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری اسکول کوارٹر کی چھت گر گئی، ماں اور بیٹا جاں بحق
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری اسکول کوارٹر کی چھت گر گئی، ماں اور بیٹا جاں بحق

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کاہنہ کے علاقے کچوانہ گاؤں میں پیش آیا۔ سرکاری اسکول کے کوارٹر کی چھت گرنے کے باعث 32 سالہ بشریٰ اپنے بیٹے رحمان سمیت جاں بحق ہوگئی۔

چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے کاہنہ جبکہ 2 کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماں اور بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بشریٰ نامی جاں بحق خاتون اور ان کے بیٹے کے انتقال پر لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔

سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ چھت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ وزیرِ اعلیٰ آفس میں جلد از جلد جمع کرائی جائے۔ لاہور پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے شہری کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس اور اسمارٹ کارڈز سے محروم

Related Posts