اسلام آباد:وزیراعظم کے معاونِ برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں ماں اور بچے کی ہلاکت پر ذمہ داران کے خلاف 302 کی ایف آئی آر درج ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی اور غیر قانونی قبضے ختم کرواکر نالوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر ای الیون کے دورے کے دوران کیا،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ماں اور بچے کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت بھی کی اور انہیں یقین دلایا کہ بارش کے باعث نالوں کا پانی روکنے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی، کورنگی میں 6 سالہ ماہم زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا