بیجنگ: چین نےایک بار پھر بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیتے ہوئے بھارت سے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئےکشمیر ایک متنازع علاقہ قرار دیا ہے اوربھارت سے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمدکامطالبہ کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کوسلامتی کونسل کے ارکان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر خصوصی توجہ دینےضرورت ہے۔
ترجمان گینگ شیوانگ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نےپاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے تنازع کا نتیجہ بننے والے مسئلہ کشمیر کے حل اور تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر گراہم نے باہمی تعلقات میں دفاعی اشتراک پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی