500بااثرمسلم شخصیات ،مفتی تقی عثمانی پہلے،عمران خان کا16واں نمبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

500بااثرمسلم شخصیات ،مفتی تقی عثمانی پہلے،عمران خان کا16واں نمبر
رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نےدنیا بھر کی پانچ سو مسلم شخصیات کی دو ہزار بیس کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سر فہرست ہیں ، وزیراعظم عمران خان کا سولہواں نمبر جبکہ انہیں مین آف دی ائیر کا اعزاز بھی ملا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نےدنیا بھر کی 500 مسلم شخصیات کی 2020 کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سر فہرست ہیں ، وزیراعظم  عمران خان کا سولہواں نمبر جبکہ انہیں مین آف دی ائیر کا اعزاز بھی ملا۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست 2020ء شائع کی ۔

شہرہ آفاق عالم دین مفتی تقی عثمانی کا فہرست میں پہلانمبرہے، مفتی صاحب کو یہ اعزاز ان کی مدبرانہ سوچ اور اسلامی شعار کو فروغ دینے کے سلسلے اور بے شمار کتابوں کو تحریر کرنے پر دیا گیا،مفتی تقی عثمانی نے اسلامک بينکنگ کے فروغ ميں کردار ادا کيا وہ 8 اسلامی بینکوں میں بحیثت مشیر کام بھی کر رہے ہیں ۔

 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای دوسرے، متحدہ عرب امارات کے زید بن النیہان تیسرے، سعودی فرمانرواچوتھے، جورڈن کے کنگ عبداللہ پانچویں نمبر پر رہے۔

اسی طرح ترک صدر رجب طیب اردوان چھٹے،  مراکش کے کنگ عبداللہ ساتویں،  ایرانی لیڈرآیت اللہ سید علی حسین سیستانی آٹھویں، یمن کے اسلامی اسکالر عمر بن حافظ نویں اور عمان کے سلطان قبوس بن سید السید دسیوں نمبر پر رہے۔

 وزیراعظم عمران خان کو بطور کپتان انیس سو بانوے کے عالمی کپ کا فاتح اور پھر مسلسل سیاسی جدوجہد کی بنا پر اس فہرست میں سولہویں پوزیشن پر فائز کیا گیا ہے۔فہرست میں شامل دیگر اہم شخصیات میں سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان چوبیس ویں ، مولانا طارق جمیل چھتیس ویں، مہاتیر محمد بیالیس ویں،مصری فٹ بالر محمد صلاح چوالیس وں نمبر پر ہیں۔

جب کہ آخری 450 میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے باعث بااثر شخصیت کا اعزاز پانے والوں پاکستانیوں میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین،ملالہ یوسف زئی،سماجی کارکن بلقیس ایدھی،مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن و دیگر کا نام بھی شامل ہے۔

Related Posts