بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں صرف 10 دن باقی ہیں اور مقابلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اس ہفتے امیدواروں نے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سخت مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں ویوین ڈیسینا اور چم دارنگ فائنل کے دو اہم امیدواروں کے طور پر سامنے آئے۔
فائنل کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی شرتیکا ارجن کو شو سے نکال دیا گیا۔ وہ چاہت پانڈے اور رجت دلال کے ساتھ نامزد تھیں۔ شرُتیکا اپنی منفرد اور دلچسپ شخصیت کی وجہ سے ابتدا سے ہی مداحوں کی پسندیدہ تھیں اور ان کے مزاحیہ انداز نے انہیں ایک مضبوط مداحوں کا حلقہ دیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق شرُتیکا نے گیم کو حکمت عملی سے کھیلا لیکن وہ ویوین ڈیسینا، رجت دلال اور کرن ویر مہرا کے ساتھ جھگڑوں سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
بگ باس میں آنیوالی کشش کپور کون؟ سنی لیون کے شو کی شرمناک وائرل ویڈیو
چم دارنگ کے ساتھ ان کی دوستی کو بھی بہت سراہا گیا۔ شرُتیکا کی ایمانداری ان کی نمایاں خصوصیت تھی کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور دیگر امیدواروں کے بارے میں اپنے خیالات کو کھل کر بیان کرتی تھیں۔ شو سے نکالے گئے کئی امیدواروں نے انہیں “بہت ذہین شخصیت” قرار دیا۔
بگ باس 18 میں شامل ہونے سے پہلے شرُتیکا نے “اسکرین” کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شو میں سلمان خان کی وجہ سے شامل ہونا چاہتی تھیں اور یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کی ہمیشہ خواہش رہی تھی کہ وہ اس شو کا حصہ بنیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو ایک تفریح پسند شخص کے طور پر بیان کیا جو تنازعات کو پسند نہیں کرتی۔بگ باس 18 کا گرینڈ فائنل 19 جنوری کو منعقد ہوگا۔