مراکشی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے 2025-26 کے تعلیمی سال کے لیے 10 مکمل فنڈ شدہ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔
مغربی افریقی ملک مراکش نے پاکستانی طلباء کے لیے اپنے سرکاری تعلیمی اداروں میں اعلیٰ، فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے 10 مکمل فنڈ شدہ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ 2025-26 کے تعلیمی سال کے لیے دستیاب ہیں اور انہیں پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔
اہلیت اور شعبہ جات
پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے طلباء مختلف تعلیمی شعبوں میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جن میں میڈیکل سائنسز، انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز، ویٹرنری سائنسز، آرکیٹیکچر اور دیگر شامل ہیں۔ درخواست دہندگان انڈرگریجویٹ، ماسٹرز یا پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ وہ تمام تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد کو پورا کریں۔
اہلیت کا معیار، درخواست گزار پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کے باشندے ہوں اور دوہری شہریت نہ رکھتے ہوں۔
انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیے کم از کم 12 سالہ تعلیمی مکمل کی ہو (ایف ایس سی یا اے لیول)۔ انڈرگریجویٹ امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 23 سال ہو۔ ماسٹرز پروگرام کے لیے 16 سالہ متعلقہ تعلیمی قابلیت ضروری ہے۔
پی ایچ ڈی کے امیدواروں کے لیے متعلقہ شعبے میں کم از کم 18 سالہ تعلیمی مکمل ہونا لازمی ہے۔
ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) یا انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) کا جائز اور قابل قبول اسکور لازمی ہے، جو تعلیم کی سطح پر منحصر ہوگا۔ انتخاب انہی اسکورز کی بنیاد پر ہوگا۔
تمام امیدواروں کو 2024-25 کے تعلیمی سال میں پاکستان میں قائم فرانس کی ثقافتی تنظیم Alliance Française یا دیگر تسلیم شدہ مراکز پر فرانسیسی زبان کی ریفریشر کورس مکمل کرنا ہوگا۔
درخواست دینے کا طریقہ:
دلچسپی رکھنے والے طلباء HEC کی سرکاری ویب سائٹ scholarship.hec.gov.pk پر جا کر “Moroccan Govt Scholarship Program” کے تحت آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات، 12 جون 2025، شام 4 بجے پاکستانی وقت ہے۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل سرکاری مراکشی ویب سائٹس ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
www.amci.ma
www.enssup.gov.ma
www.men.gov.ma
یہ موقع پاکستانی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیمی معیار کے ساتھ بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے، جو انہیں علمی و پیشہ ورانہ ترقی میں مدد دے گا۔