حج کے دوران الجزائر کے 50 سے زائد حاجی انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الجزائر کے مذہبی امور اور اوقاف کے وزیر یوسف بلمہدی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں الجزائر کے 50 سے زائد عازمین حج کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ تاہم انہوں نے ان اموات کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

وزیر یلمہدی نے کہا کہ حج کے دوران لاپتہ حاجیوں میں سے ایک موت بھی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال حاجیوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ بعض کو کئی دنوں بعد وطن واپس کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید الاضحیٰ پر گوشت کا بے تحاشا استعمال، کراچی میں ہزاروں شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار

 

وزیرمذہبی امور نے ملک میں مذہبی اتھارٹی کے تحفظ میں ائمہ کے اہم کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے حج سیزن کا اس کے آغاز سے اختتام تک پچھلے دو موسموں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

Related Posts