چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد 4000 سے زائد، ہلاکتیں 106 ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد 4000 سے زائد، ہلاکتیں 106 ہو گئیں
چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد 4000 سے زائد، ہلاکتیں 106 ہو گئیں

بیجنگ: پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4000 سے زائد جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے، وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین کے صوبے ہوبائی میں متاثر ہوئے۔

کرونا وائرس سے چین میں متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4515 بتائی جاتی ہے جبکہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وائرس چین سے نکل کر جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جرمنی اور امریکا تک جا پہنچا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدبیر کے طور پر چین نے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ چین کے جن شہروں میں وائرس پھیل رہا ہے، وہاں کے افراد شہر سے باہر نہیں جاسکتے، نہ ہی شہر سے باہر کے افراد اندر آسکتے ہیں۔

امریکی صدر  بھی چین کی حکومت کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کرچکے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ماہرینِ صحت مرض کی روک تھام میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وائرس امریکا میں بہت کم لوگوں کو اپنا شکار بنا سکا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ چین میں موجود کوئی بھی پاکستانی شہری کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بیجنگ میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ اب تک کوئی ایک بھی پاکستانی کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں کوئی پاکستانی شہری کرونا  سے متاثر نہیں۔وزیر خارجہ

Related Posts