نائیجریا، دریا میں کشتی کو حادثہ، 150سے زائد افراد ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجریا، دریا میں کشتی کو حادثہ، 150سے زائد افراد ڈوب گئے
نائیجریا، دریا میں کشتی کو حادثہ، 150سے زائد افراد ڈوب گئے

ابوجا:نائیجریا کے دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نائیجریا کے حکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ 200 افراد سوار تھے۔ کشتی دو حصوں میں ٹوٹ کر ڈوب گئی۔

امدادی کارکنوں نے درجنوں افراد کو بچا لیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے، حکام نے اکثر افراد کے ہلاک ہو جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کو ایک اور طوفان یاس کا سامنا ہے، طوفان نے مغربی بنگال اور اوڑیسا میں تباہی مچا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان یاس کی وجہ سے مختلف حادثات میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے 13 فٹ بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے درخت اکھڑ گئے۔

ساحلی علاقوں میں 20 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو گئے، گیارہ لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکلنا پڑا۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں یہ دوسرا طوفان ہے۔

Related Posts