بھارتی وزیر کی قریبی ساتھی کے گھر سے 15 کروڑ سے زائد رقم برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وزیر کی قریبی ساتھی کے گھر سے 15 کروڑ سے زائد رقم برآمد
بھارتی وزیر کی قریبی ساتھی کے گھر سے 15 کروڑ سے زائد رقم برآمد

ممبئی: بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے وزیر کی قریبی ساتھی کے گھر سے 15کروڑ روپیسے زائد رقم برآمد کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیرپارتھا چیٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے کولکتہ میں بلغاریہ ٹاؤن کلب میں واقع فلیٹ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپے کے دوران 15کروڑ سے زائد کی بھارتی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ارپیتا مکھرجی کے کولکتہ ہی کے ایک اور گھر پر چھاپے کے دوران بھی 21 کروڑ روپے برآمد کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارپیتا مکھرجی کے گھر سے چھاپے کے دوران نقد رقم کے علاوہ 3 کلوگرام سونا بھی برآمد ہوا ہے۔جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Related Posts