کیف: یوکرین میں روسی حملوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے جس کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 لاکھ سے زائد یوکرینی شہری ملک سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین و مہاجرین کے مطابق اب تک 24 فروری سے شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ کے دوران 3,169,897 یوکرینی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریبا تین ملین سے زیادہ لوگ ملک سے نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور عمر رسیدہ حضرات شامل ہیں جنہوں نے اپنے گھروں اور اکثریت نے اپنے خاندان کے افراد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 20 لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر یوکرین کی سرحدوں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شب برأت آج منائی جائے گی