کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہوگئی

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 115 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1018افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 45ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ہلاکتوں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم گزشتہ روز ہلاکتوں کی تعداد 108 تھی جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 45ہزار 171 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 8 ہزار 216 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 4 ہزار 794 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 28ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ اور فلپائن میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چین سے حال ہی میں نکالے گئے امریکی شہریوں میں سے ایک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جسے غلطی سے  اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

متاثرہ افراد  کو بطور احتیاط دو ہفتوں کے لیے امریکی فوجی اڈوں پر رکھا گیا۔ ریاست کیلی فورنیا میں حکام کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ متاثرہ شخص اور تین دیگر افراد کو کورونا وائرس کی علامات کے سبب الگ تھلگ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: چین سے نکالے گئے امریکیوں میں کورونا وائرس کا پہلا کیس

Related Posts