کورونا وائرس سے مزید 72 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 125 ہو گئی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
کورونا وائرس سے مزید 72 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 125 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 72 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 125 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 72 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 125 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 90 ہزار 928 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 7 ہزار 94 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 48 ہزار141 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے، وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 76 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے گزشتہ روز بیان دیا کہ  ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں افراد کی حالت بہتر ہے اور وہ بھی بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے، پاکستان میں ہرکسی کوماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:  چاروں افراد کی حالت تسلی بخش ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts