پاکستان میں مزید 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 1074 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus cases raises in Islamabad

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں مزید 52 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1074 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 413،   صوبہ پنجاب میں 323 جبکہ بلوچستان میں 119 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں 121، گلگت بلتستان میں 81 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں 1 شخص کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیبر پخوانخواہ میں سب سے زیادہ 3 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے ایک ایک فرد کی جان لے لی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ہزار 376 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار283  ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 4  لاکھ 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 376 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts