کورونا وائرس سے مزید 350 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China reports no new local coronavirus cases for third day

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 350 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 1 لاکھ 34  ہزار  748 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 5 ہزار994   افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 70ہزار 383افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔ وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ 

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 127ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں کورو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس سے  شہریوں میں خطرے کی لہر دوڑ گئی۔

مذکورہ کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 21تک پہنچ گئی۔گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں یہ کیس گزشتہ روز سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی  تعداد 21تک پہنچ گئی

Related Posts