جنیوا: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ہزار 376 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار283 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 4 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 4 لاکھ 71ہزار 35افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 14ہزار 792افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 14 ہزار 218 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اب تک 198ممالک اور علاقہ جات میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ وائرس کے باعث اٹلی، ایران، ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1022 تک پہنچ گئی جبکہ اس کے علاوہ درجنوں مشتبہ کیسز بھی سامنےآئے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1022 تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1022 ہو گئی