کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 907  ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 4  لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 4 لاکھ 22  ہزار  829 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 13  ہزار 95  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 102 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے تاہم  وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اب تک 197ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 40 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی۔ نئے کیسز میں سے 37 افراد حال ہی میں کے پی کے پہنچے تھے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 اموات کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 958 ہوگئی۔

سندھ میں گزشتہ روز وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 ، بلوچستان میں 110 ، پنجاب میں 267 ، خیبر پختونخوا میں 78 ، گلگت بلتستان میں 80 ، اسلام آباد میں 15 اور آزادکشمیر میں ایک مریض رپورٹ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 958 ہو گئی 

Related Posts