کورونا وائرس سے مزید 230 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 230 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 230 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 230 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 1 لاکھ 10 ہزار  87  افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 5 ہزار977 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 62  ہزار 281  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔ وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 109ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا  کہ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز  پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈکا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور تعینات عملے سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کے خلاف ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts