ملک اقتصادی بحران سے نکل گیا، وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں معاشی ترقی حوصلہ افزاء قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک اقتصادی بحران سے نکل گیا، وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں معاشی ترقی حوصلہ افزاء قرار
ملک اقتصادی بحران سے نکل گیا، وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں معاشی ترقی حوصلہ افزاء قرار

اسلام آباد: پاکستان کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے نکل آیا، وزارتِ خزانہ کی ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں معاشی ترقی کو حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کو دو بڑے چیلنجز درپیش تھے جن میں سب سے پہلا ادائیگیوں میں توازن برقرار رکھنا جبکہ دوسرا کورونا چیلنج سے نمٹنا تھا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ملکی معیشت کورونا بحران سے مثبت انداز میں نکل رہی ہے۔

رواں ماہ بھی مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ شرح 7 اعشاریہ 8 سے 8 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ گزشتہ برس نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 7 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

مالی خسارے میں حکومتی اخراجات بڑھنے کی وجہ سے 35.5 فیصد اضافہ ہوا جس کا تخمینہ 753 ارب روپے لگایا گیا ہے تاہم صنعتی پیداوار، ٹیکس محاصل اور ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا۔ ترسیلاتِ زر 26 اعشاریہ 9 فیصد بڑھی ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ 1 اعشاریہ 6فیصد سرکلر رہا، زرِ مبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ 1 سال کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

تجارتی خسارے میں 6 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔ تجارتی خسارہ 8 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں بہتری آرہی ہے۔ کورونا کے باعث چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے، تاہم ان پر قابو پانے کیلئے ملکی معیشت تیار نظر آتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے ملازمین کی طبی سہولیات ختم کرنے کا مبینہ پلان تیار

Related Posts