اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز آج سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بدھ کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15جون سے 23 جون تک بھمبر، کوٹلی، میر پور، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں، مظفر آباد، نیلم ویلی، استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 21 جون اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال میں آندھی کے ساتھ ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔
پرویز مشرف کس مقدمے میں مطلوب ہیں، کیا اُن کی وطن واپس ممکن ہے؟