کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)اور سندھ پولیس کے درمیان منی لانڈرنگ کیسز پر تحقیقات کا معاہدہ ہوگیاہے۔سندھ پولیس نے منی لانڈرنگ کے 66 کیسز ایف آئی اے کو بھجوادیئے ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے کیسز ملنے کی تصدیق کی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کن پر مقدمات درج کیے جائیں۔
ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ سندھ پولیس نے اس سے قبل بھی رواں سال کے شروع میں 128 کیسز بھجوائے تھے۔حکام کے مطابق ان کیسز میں سے ایف آئی اے نے صرف 6 مقدمات درج کیے۔
باقی تمام کیسز واپس بھجوادیئے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سندھ پولیس کی طرف سے ایک بار پھر کیس بھجوانے کا فیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کے کہنے پر ہوا۔
حکام کے مطابق جون کے آخر میں تمام آئی جیز کو وزارت داخلہ بلوایا گیا تھا، اجلاس ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کی روشنی میں بلوایا گیا۔
مزید پڑھیں: لاڑکانہ، خاتون پرتشدد کے بعد قیدیوں میں اشتعال، 8 پولیس اہلکاریرغمال، ویڈیو وائرل