ملک میں غربت کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے، چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب
نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کاکہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب وائٹ کالر کرائمز اور سٹریٹ کرائمز میں فرق ہے۔

چیئر مین نیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،ملک میں غربت اور افلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر معصوم لوگوں کو لوٹاگیا،۔لوگوں کو شرعی منافع کا لالچ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی، مضاربہ کیسز ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہیں۔

مفتی احسان اور اس کے ساتھیوں کو 10 سال کی سزا اور 10 ارب روپے جرمانہ ہوا، قائداعظم نے رشوت ستانی اور اقربا پروری کو بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب وائٹ کالر کرائمز اور سٹریٹ کرائمز میں فرق ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیب اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل ادارہ ہے، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Related Posts