منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی
منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے منی لانڈرنگ مقدمہ بنایا، کوئی شواہد سامنے نہیں آئے، عدالت منی لانڈرنگ چالان سے بری کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی گئی۔ وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے، سیلاب کی صورتحال کے باعث وزیراعظم مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

فاضل جج نے کہا کہ شہباز شریف دس منٹ کے لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے؟ ایک ماہ کی تاریخ تھی اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ یہ کیس کونسا روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے، فاضل جج نے کہا کہ آج شہباز شریف کے سیلاب زدہ علاقوں کے کتنے دورے ہیں اس کی تفصیلات پیش کریں۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related Posts