منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب

لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے جس سلسلے میں دونوں شخصیات عدالت میں پیش ہوئیں۔

وزیراعظم کی عدالت آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عام سائلین کو عدالتی احاطے سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، جیل چورنگی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے، اُن کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دلائل دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 نومبر 2020 کو احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

کیس کے تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا تھا جبکہ شہباز شریف نے نیب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Related Posts