لاہور: لاہور کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی خصوصی عدالت کے جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولی گئی شوگر ملز سمت دیگر کے اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں سلیمان شہباز کے اکائونٹس منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے اکاونٹس منجمد کئے جائیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے چنیوٹ پاور، شریف فیڈ، اور یونی ٹاس سٹیل کے اکاؤنٹس بھی منجمد کئے جائیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، تباہی کو ناقابل تصور قرار دیدیا