کیا واقعی آئمہ بیگ کو گانا نہیں آتا؟ سارہ رضا کے بیان پر مومنہ مستحسن نے کیا کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئمہ بیگ
(فوٹو: آن لائن)

مشہورومعروف فنکارہ آئمہ بیگ کو گانا آتا ہے یا نہیں؟ اس پر گلوکارہ سارہ رضا خان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی، مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

حال ہی میں معروف شاعر اور ٹی وی میزبان وصی شاہ کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ سارہ رضا خان نے آئمہ بیگ کی گلوکاری پر سوالات اٹھائے۔ وصی شاہ نے سوال کیا تھا کہ اس وقت جو لوگ گا رہے ہیں، آپ کے نزدیک کتنے گلوکار اور کتنے انٹرٹینر ہیں؟

معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیں تو آئمہ بیگ بالکل کوئی گلوکارہ نہیں ہیں اور بھی بہت سارے نام ہیں۔ آپ ایسے لوگوں کو انٹرٹینر، ماڈل یا پھر ایسی شخصیات سمجھ سکتے ہیں جن کا آپ کو چہرہ پسند ہے۔ آپ  یہ کہہ سکتے ہیں۔

گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا کہ اگر میں میڈیا میں کسی ایسی پوسٹ پر ہوں کہ مجھے فلم بنانی ہے تو یقیناً میں مہوش حیات کو کسی آئٹم سانگ کیلئے کاسٹ کرلوں گی لیکن میں انہیں گیت گانے کیلئے کبھی نہیں کہوں گی۔ اگر کوئی کہے تو اسے ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ڈیوا میگزین کی رپورٹ کے مطابق سارہ رضا خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے ہی یہ کہنا پڑے لیکن سارہ رضا خان کا یہ بیان سچا نہیں ہے۔ آئمہ بیگ بہت اچھا گاتی ہیں۔

مومنہ مستحسن نے کہا کہ صرف آئمہ بیگ ہی اچھا نہیں گاتیں بلکہ سارہ رضا خان بھی اچھی گلوکارہ ہیں۔ ان دونوں میں سے کسی کو بھی آٹو ٹیون کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے اس سے قبل متعدد گیت گا کر عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل کی ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

Related Posts