شو میں دعوت نہ دے کر نجی ٹی وی نے ایوارڈ جیتنے کا مزہ کرکرا کردیا۔مومن علی منشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شو میں دعوت نہ دے کر نجی ٹی وی نے ایوارڈ جیتنے کا مزہ کرکرا کردیا۔مومن علی منشی
شو میں دعوت نہ دے کر نجی ٹی وی نے ایوارڈ جیتنے کا مزہ کرکرا کردیا۔مومن علی منشی

اماں ٹی وی اور میں کے میزبان مومن علی منشی نے کہا ہے کہ ہم ایوارڈز شو میں دعوت نہ دے کر نجی ٹی وی نے ایوارڈ جیتنے کا مزہ کرکرا کردیا ہے۔

گلیکسی لالی ووڈ کے بانی مومن علی منشی اور ان کی والدہ لبنیٰ فریاد بشریٰ انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات پر منفی تبصروں کے باعث تنقید کی زد پر رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مومن علی منشی نے کہا کہ ہم ٹی وی نے ہمیں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔

اپنے پیغام میں مومن علی منشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مشہور پورٹل کا ایوارڈ ہم نے اپنے نام کیا تاہم نجی ٹی وی نے ہماری جیت کا مزہ کرکرا کردیا۔

ہم ٹی وی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مومن علی منشی نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا ایوارڈ شو ٹی وی انتظامیہ نے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا لیکن ہمیں جیت کی خوشی نہ مل سکی۔

مومن علی منشی نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہم ٹی وی نے یہ سلوک اس لیے کیا کیونکہ وہ ہمارے تبصروں کو پسند نہیں کرتے اور اسی وجہ سے یہ کیا گیا۔ جی ہاں، یہ سچ ہے۔

ٹوئٹر پر مومن علی منشی کا پیغام سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے شروع کردئیے۔ عوام نے مومن علی منشی کی بھرپور حمایت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: میں نے بے نقاب کیا تو وزیر اعظم فیاض چوہان کو نکال دینگے۔حریم شاہ

Related Posts