پاکستان کے معروف اداکار محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے اپنی محبت کا کھل کر اعتراف کرلیا۔
حال ہی میں محب مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کیا۔
میزبان نے جب اُن سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی اُن کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟ اُس پرمحب مرزا نے جواب دیا کہ صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا۔
کورین اداکار لی جونگ سک کی معروف کورین گلوکارہ کیساتھ تعلقات کی خبریں
میزبان نے اُن سے سابقہ بیوی آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا تو محب مرزا نے کہا کہ وہ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، یہ مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔
اداکار کا کہنا تھا کی کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صنم سعید اور محب مرزا کے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم پچھلے کچھ دنوں سے اس جوڑی کی جانب سے اپنے اس تعلق سے نقاب اُٹھایا جارہا ہے جس سے ان کی شادی کی افواہیں یقین میں بدل چکی ہیں۔