محمد سراج کا ذائقوں بھرا چھکا، فاسٹ بولر کی فوڈ انڈسٹری میں انٹری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ٹائمز آف انڈیا)

کرکٹ کے میدان میں اپنی رفتار سے دھوم مچانے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے اب فوڈ انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی ہے۔

سراج نے اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں جوہرفا کے نام سے ایک نیا ریستوران کھول لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں سراج نے بتایا کہ ان کا ریستوران مختلف ذائقوں کا امتزاج ہوگا، جہاں صارفین کو فارسی، عربی، مغلائی اور چائنیز کھانوں کی ورائٹی پیش کی جائے گی۔

جوہرفا نہ صرف حیدرآباد کی ثقافت کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ سراج کی ذاتی پسند اور مہمان نوازی کی جھلک بھی۔

محمد سراج کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ سے ہٹ کر بھی اپنی شناخت قائم کرنا چاہتے تھے اور یہی ریستوران ان کے خوابوں کا پہلا قدم ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد سراج اس وقت انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ ریستوران کا آغاز اسی دوران عمل میں آیا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی بھی ’ون 8‘ کے نام سے ریسٹورنٹ بزنس میں قدم رکھ چکے ہیں اور اب محمد سراج بھی کرکٹر سے کاروباری شخصیت کے سفر پر گامزن ہو چکے ہیں۔

Related Posts