ریاست اتراکھنڈ کے علاقے نینی تال میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک شخص کو بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے بچایا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
شامی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سڑک حادثے کا شکار شخص کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی گاڑی سڑک سے نیچے کھائی کی طرف گر گئی تھی۔
انڈین فاسٹ بولر کا ویڈیو کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ‘یہ شخص بہت خوش قسمت ہے، خدا نے اسے دوسری زندگی دی، اس کی گاڑی نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے میری گاڑی کے بالکل سامنے گری، ہم نے اسے بہت محفوظ طریقے سے گاڑی سے باہر نکالا’۔
فلسطین کی حمایت پر اعظم خان کو جرمانہ، نوجوانوں کا ذکا اشرف سے استعفے کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر شامی کی ویڈیو وائرل ہوئے تو صارفین نے انہیں کافی سراہا اور مذکورہ شخص کی مدد کرنے پر داد دی۔