محمد حفیظ کا شوکت خانم سے کورونا کا ٹیسٹ مثبت، چغتائی لیب سے منفی آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندر پی ایس ایل 6 میں شائقین کو مایوس نہیں کرے گی،محمد حفیظ
لاہور قلندر پی ایس ایل 6 میں شائقین کو مایوس نہیں کرے گی،محمد حفیظ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹ پر پھر سوالات اٹھنے لگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جن میں 10کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے 7 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی،محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، کاشف بھٹی، عمران خان ، محمد حسنین اورفخر زمان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

سابق کپتان محمد حفیظ کا شوکت خانم سے کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ محمد حفیظ نے آج نجی چغتائی لیب سے اپنا اوراپنی فیملی کا ٹیسٹ کرایا تو انکا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

شہری و اسپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو سازشوں کے تحت نکال دیا جائے گا تو پیچھے کیا رہ جائے گا ،محمد حفیظ کی ٹیسٹ رپورٹس نے شوکت خانم کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شوکت خاتم اسپتال سے کرائے جانے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت ہی آتی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو ناقص کٹس دی گئی ہیں جو کورونا کے ٹیسٹ کیلئے موزوں نہیں  ہیں۔

اسپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ محمد حفیظ کو قومی ٹیم سے نکالنے کیلئے اندرون خانہ کوئی کھیل کھیلا جارہا ہے تاہم اس کہانی کا انجام ابھی دور ہے ۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ انگلینڈ کے دورے سے قبل 10 کرکٹرز کو کورونا وائرس ہوچکا ہے جن میں شاداب خان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، کاشف بھٹی ، محمد حسنین ، فخر زمان ، محمد رضوان ، محمد حفیظ ، وہاب ریاض اور عمران خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹیم آفیشل میں بھی کورونا وائرس کا انکشاف ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ سے قبل کورونا سے مقابلہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آؤٹ

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے حوالے سے بھی سوالات جنم لے رہے ہیں، اسپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کروائے جائیں تو حقیقت کھل کر سامنے آجائیگی۔

Related Posts